Friday, September 20, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی وارم اپ میچز کا آغاز ہو گیا

ورلڈ ٹی ٹوینٹی وارم اپ میچز کا آغاز ہو گیا
March 3, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچز شروع ہو گئے۔ زمبابوین ٹیم مقامی ٹیم کےخلاف دھرم شالہ کے میدان میں اتر آئی۔ دوسرا وارم اپ میچ آئرلینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے وارم اپ میچوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے علاوہ لوکل سائیڈز بھی وارم اپ میچوں میں حصہ لیں گی۔ وارم اپ میچوں سے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو جہاں مقامی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا وہیں بھارت کی لوکل ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ٹیموں سے کھیلنے کا تجربہ حاصل کریں گی۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بارہ مارچ کو مقامی ٹیم سے کھیلے گا۔ گرین شرٹس کا دوسرا وارم اپ میچ چودہ مارچ کو سری لنکا کےخلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں شیڈول ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا آغاز آٹھ مارچ سے ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں گروپ میچ کھیلے جائیں گے جبکہ سپر ٹین مرحلہ پندرہ مارچ سے شروع ہو گا۔