Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کے بڑے میدان، افغانستان اور سری لنکا آج مدمقابل

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کے بڑے میدان، افغانستان اور سری لنکا آج مدمقابل
March 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت میں کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کے بڑے میدان لگ گئے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ افغانستان سری لنکا کو پچھاڑنے کے لیے سرتوڑ کوشش کرے گا۔ آج کولکتہ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور دونوں ٹیمیں فتح کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔ افغانستان ٹیم اصغر ستنگزئی کی قیادت میں صف آرا ہو گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عامر حمزہ، دالت زدران، گلبدین نائب ودیگر شامل ہیں۔ ادھر سری لنکن ٹیم اے ڈی میتھیوز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں  پی وی ڈی  چامیرا، ایل ڈی چندیمال، دلشان ودیگر شامل ہیں۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔