Monday, September 16, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، پاک بھارت میچ دھرم شالا کے بجائے کولکتہ منتقل، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجازت کیلئے آئی سی سی کو خط

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، پاک بھارت میچ دھرم شالا کے بجائے کولکتہ منتقل، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجازت کیلئے آئی سی سی کو خط
March 9, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاک بھارت میچ  کے وینیو کا فیصلہ ہو گیا۔ میچ دھرم شالا کے بجائے کولکتہ میں ہو گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجازت کے لیے آئی سی سی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ شاہین کسی بھی وقت بھارت کیلئے اڑان بھر سکتے ہیں۔ پاک بھارت میچ پر چھائے خدشات کے بادل چھٹنے لگے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مطالبے پر میچ کولکتہ منتقل کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کھلاڑیوں کی سکیورٹی سب سے اہم ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹیم کو بھارت جانے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر جو ہماچل پردیش ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی ہیں میچ دھرم شالا سے منتقل ہونے پر ریاستی وزیراعلیٰ پر برس پڑے ہیں۔ انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں ویر بہادرا سنگھ کے بیان سے دنیا کو منفی تاثر جائے گا۔ پاک بھارت میچ ہونے کی اطلاعات پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کرکٹ کے دیوانے ایک بار پھر روایتی حریفوں کو آمنے سامنے دیکھ سکیں گے۔