Thursday, September 19, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی مینز اور ویمنز ایونٹ کے فائنل کل ایڈن گارڈن میں ہونگے، امپائرنگ پینل اور ریفریز کا اعلان

ورلڈ ٹی ٹوینٹی مینز اور ویمنز ایونٹ کے فائنل کل ایڈن گارڈن میں ہونگے، امپائرنگ پینل اور ریفریز کا اعلان
April 2, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ ٹی ٹوینٹی مینز اور ویمنز ایونٹ کے فائنل کل کولکتہ کے تاریخی میدان ایڈن گارڈن میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے دونوں معرکوں کے لیے امپائرنگ پینل اور ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے علیم ڈار ویمنز فائنل سپروائز کریں گے۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں مرد اور خواتین ایونٹ کے فائنل کے لیے امپائرنگ پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ ویمنز فائنل کے فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگورتھ ہوں گے۔ نائجل لونگ کو تھرڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایس روی فورتھ امپائر اوراینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ مینز فائنل سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلوی امپائرر اڈ ٹکر سپروائز کریں گے جبکہ مارس اریسمس تھرڈ امپائر ہوں گے۔ بروس آکسفورڈ فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے، ریفری رانجن مدوگالے ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ایک ایک بار ورلڈ ٹی ٹوینٹی جیت چکے ہیں، فاتح ٹیم دوسری بار ٹرافی اٹھائے گی۔ ادھر ویمنز ایونٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی ویسٹ انڈیز میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔