Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، محمد حفیظ کی انجری کے باعث خالد لطیف کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم میں شمولیت کا امکان

ورلڈ ٹی ٹوینٹی، محمد حفیظ کی انجری کے باعث خالد لطیف کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم میں شمولیت کا امکان
March 22, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں اہم ترین میچ سے قبل محمد حفیظ کی انجری کے باعث خالد لطیف کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ خالد لطیف تقریباً چار سال بعد انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ کھیلیں گے۔ محمد حفیظ کی انجری کے باعث خالد لطیف کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔ حفیظ میچ نہ کھیلے تو خالد لطیف کو موقع ملے گا جنہوں نے سات ٹی ٹوینٹی میچوں میں صرف چونتیس رنز بنا رکھے ہیں۔ خالد لطیف کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر افتخار احمد کی جگہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ بیٹسمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں اچھی بیٹنگ کرنے والے خالد لطیف بین الاقوامی میچوں میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ سات ٹی ٹوینٹی میچوں میں خالد لطیف کے کھاتے میں چار اعشاریہ آٹھ پانچ کی ایوریج سے صرف چونتیس رنز ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ میں خالد لطیف کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ تقریباَ چار سال بعد گرین شرٹ پہنے میدان میں اتریں گے۔ دیکھتے ہیں وہ اس موقع سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔