Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی: قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پاکستان کے چار سپراسٹارز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں

ورلڈ ٹی ٹوینٹی: قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پاکستان کے چار سپراسٹارز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں
March 19, 2016
ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پاکستان کے چار ایسے سپراسٹارز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں موجود ہوں گے۔ پاک بھارت ٹاکرے میں شائقین کرکٹ کے ساتھ بڑی بڑی شخصیات بھی کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گی لیکن اصل رنگ تو اس وقت جمے گا جب شائقین کرکٹ کے ایک ٹکٹ میں چار چار مزے ہو جائیں گے۔ جی ہاں کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستان کے چار عظیم بائولرز عمران خان، وسیم اکرم، وقاریونس اور شعیب اختر موجود ہوں گے۔ سابق کپتان عمران خان ٹیم کو مشورے دینگے تو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کھلاڑیوں کا حوصہ بڑھائیں گے۔ ماضی کے سپراسٹار اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس پہلے سے ہی ٹیم کے ساتھ ہیں اور راولپنڈی ایکپسریس شعیب اختر نے میچ میں کمنٹری کا اعلان کیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے ان چار بڑے بائولرز جن کی تیز اور سوئنگ ہوتی گیندوں کے سامنے بڑے بڑے بلے باز گھوم جاتے تھے انہیں ایک ساتھ دیکھ کر شائقین کی تو نکل پڑے گی۔ اب اگر شاہینوں نے بھارت کو بھارت میں ہرا دیا تو کرکٹ لورز کے ساتھ ساتھ سپراسٹار کا دل بھی خوش ہو جائے گا۔