Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی  : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنزسے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی  : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنزسے شکست دیدی
March 20, 2016
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو سینتس  رنز سے شکست دے دی ساوتھ افریقا کے کرس مورس   چار وکٹیں حاصل   کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔ تفصیلات کےمطابق ممبئی میں کھیلے  گئے  میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور افغانستان کو دو سودس رنز کا پہاڑ سا ہدف دیا ۔ اے بی ڈویلیئرز نے انتیس گیندوں پر برق رفتار چونسٹھ رنز بنائے۔ افغانستان نے  ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اوپنر محمد شہزاد نے اٹھارہ گیندوں پر چوالیس رنز  بنائے  افغانستان کی پوری  ٹیم  ایک سو بہتر رنز  پر  ڈھیر ہو  گئی ۔