Tuesday, May 21, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، پاکستان اور نمیبیا میں آج جوڑ پڑے گا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، پاکستان اور نمیبیا میں آج جوڑ پڑے گا
November 2, 2021 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان اور نمیبیا میں آج جوڑ پڑے گا، میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے میں اب تک ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میں نیوزی لینڈ اور تیسرے میں افغانستان کو دھول چٹائی۔

قومی ٹیم گروپ بی میں 6 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست ہے۔ آج کا میچ جیت جانے کی صورت میں پاکستان ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل کے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

تین گھنٹے کی تربیتی مشق میں قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کیں، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کوچز نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کی ٹپس دیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے بھارت کی شکست پر تبصرے سے انکار کردیا، کہا ان کا پورا فوکس پاکستان ٹیم اور اس کے میچز پر ہے، ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا۔ حسن علی کم بیک کرے گا۔