Friday, May 17, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا
October 29, 2021 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے حوالے سے گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ کی باہر ہو گئی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ اندیز کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 142 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے نیکولس پورن 40 اور روسٹن چیز 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ایون لیوس 6، کر س گیل 4، شمرون ہیٹ مئیر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آندرے رسل صفر پر پویلین لوٹ گئے، ڈیوائن براوو ایک بنا کر چلتے بنے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن، مستفیض الرحمان اور شریفُ الاسلام نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے لٹن داس 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔