Tuesday, May 21, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی
November 5, 2021 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی۔

نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔ اوپنر سٹیفن بارڈ اور مائیکل وین لنگن بالترتیب 21 اور 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈر گیرہارڈ ایراسمس3، ڈیوڈ ویزے 16، زین گرین 23، جان نکول لوفٹی ایٹن اور کریگ ولیمز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل نمیبیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے  گلین فلپس 39 اور جیمز نیشم 35 رنزناقابل شکست بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ اوپنر مارٹن گپٹل 18، اوپنر ڈیرل مچل 19، کپتان کین ولیمسن 28، ڈیون کونوے 17 رنز بناکر رخصت ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے برنارڈ شولٹز، ڈیوڈ ویزے اور گیرہارڈ ایراسمس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔