Thursday, April 25, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میچز کے مزید ٹکٹ فروخت کے لیے پیش

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میچز کے مزید ٹکٹ فروخت کے لیے پیش
October 12, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میچز کے مزید ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز کو اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔ آئی سی سی نے ابتدا میں 70 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی جاری ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا سنیریو میچ ہوا، جس میں ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر اپنے ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ مقامی ہوٹل میں دی گئی۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو نے کھلاڑیوں کو پروٹوکولز کے بارے میں بتایا۔