Monday, May 13, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، عمان نے پاپوا نیو گنی کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، عمان نے پاپوا نیو گنی کو دس وکٹوں سے شکست دے دی
October 17, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) عرب امارات کے صحراؤں میں کرکٹ کا عالمی میلہ سج گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ عمان نے پاپوا نیو گنی کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

اوپنرز کی شاندار کارکردگی پر عمان نے 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ۔ عمان کے جتندر سنگھ اور عاقب الیاس کی شاندار نصف سنچریاں ہوئیں۔ جتندر سنگھ  73  اور عاقب الیاس  50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

مسقط میں ہونے والے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر  فیڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاپوا نیو گنی نے پہلے کھیلتے ہو ئے نو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ پاپوا نیو گنی کی پہلی دو وکٹیں صفر پر گری ۔ ٹونی یورا اور لیگا سائیکا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاپوا نیو گنی کی طرف سے اسد والہ 56 اور چارلس امینی 37 رنز بنا کر نمایا رہے۔ عمان کے کپتان ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بلال خان اور کلیم اللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عمان کی ٹیم کے کپتان ذیشان مقصود مین آ ف دی میچ قرار پائے۔