Friday, April 19, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے ہرادیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے ہرادیا
October 23, 2021 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے ایونٹ کا مایوس کن آغاز کیا، انگلینڈ کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔ کرس گیل 13 رنز بنا پائے، انکے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 8.2 اوورز میں پورا کرلیا۔