Friday, May 17, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی
November 6, 2021 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی۔

شارجہ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔ پروٹیز سائیڈ کی جانب سے راسی وین ڈیر ڈوسن 94 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، رضا ہینڈرکس 2، کوئنٹن ڈی کاک 34، ایڈن مارکرم 52 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اورعادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 190 رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 179 رنز بناسکی۔

اوپنر جیسن روئے 20، جوز بٹلر 26، معین علی 37، جونی بریسٹو ایک، ڈیوڈ میلان 33 اور لیام لیونگ اسٹون 28، کرس ووکیز7، کپتان آئن مورگن 17 رنز اور کرس جورڈن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ عادل رشید 2 اور مارک ووڈ ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی دوسری ہیٹرک بنائی، تبریز شمسی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔