Thursday, March 28, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
October 28, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا اور چارتھ اسالنکا نے 35، 35 رنز جبکہ بھانوکا راجا پاکسے ناقابل شکست 33 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

اوپنر پتھم نسانکا 7، ایوشکا فرنینڈو اور وینندو ہسرنگا 4، 4 رنز، داسن شاناکا 12 اور چمیکا کرونارتنے ناقابل شکست 9 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹاک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ ہدف 17 اوررز میں حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم نے 3 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 65، ایرون فینچ 37 اور سٹیو اسمتھ ناقابل شکست 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 2 اور داسن شاناکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔