Friday, May 17, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی
October 31, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے آج کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

161 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم نو وکٹوں پر 98 رنز بنا سکی۔ نمیبیا کی طرف سے ڈیوڈ ویزے 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

افغانستان کی طرف سے نوین الحق اور حامد حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ گلبدین نائب دو اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے اصغر افغان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔