Friday, May 17, 2024

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
November 6, 2021 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ 44، ایوان لوئس 29 اور شمرون ہیٹمائر 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 مہرے کھسکائے، میچل اسٹاک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں پر 161 رنز بناکر حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلوی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب میچل اسٹاک نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فینچ 9 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، جبکہ گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔