Saturday, April 20, 2024

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیدیا
October 24, 2021 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیدیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی، بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر محمد ناظم 62 اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم ناقابل شکست 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونا رتنے، فرنینڈو اور لاہیرو کمارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے حوالے سے آج دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔