Tuesday, April 23, 2024

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو 14برس بعد عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو 14برس بعد عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا
May 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں چودہ برس کے طویل انتظار کے بعد ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے تین فلورز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ نیو یارک میں چودہ برس قبل ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی کے بعد اس جگہ پر ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے افتتاحی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سان ڈیاگو کے مائیک اور پلر ڈن سب سے پہلے اس عمارت میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاریخ رقم کرنے آئے ہیں۔ ون ورلڈ آبزرویٹری کو فریڈم ٹاور کا نام دیا گیا ہے۔ عمارت کے ان فلورز سے نیویارک بندر گاہ اور شہر کے وسط مین واقع مین ہٹن کا حسین نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ آبزرویٹری فلورز پر ریسٹورنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ وہاں موجود افراد نے اس عمارت کو مستقبل کی یادگار قرار دیا۔ ون ورلڈ آبزرویٹری کو دیکھنے کےلئے چھبیس سے بتیس ڈالر تک کی ٹکٹس فروخت کی گئیں۔