Thursday, September 19, 2024

ورلڈ ویمن ٹی ٹوینٹی : ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ کا تاج سر پہ سجا لیا

ورلڈ ویمن ٹی ٹوینٹی : ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ کا تاج سر پہ سجا لیا
April 3, 2016
کولکتہ (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوینٹی جیت کر چیمپئنز کی فہرست میں اپنا نام درج کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا فائنل میچ آج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے ای جے ولانی اور ایم ایم لیننگ کی 52‘ 52 رنز کی اننگ کی بدولت 148 رنز سکور کیے۔ ان کے علاوہ ای اے پیری 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈی ایس ڈوٹن نے 33رنز کے عوض 2 جبکہ ایچ کے میتھیوز اور اے محمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔ ویسٹ انڈین بلے باز ایچ کے میتھیوز نے 66رنز کی دلکش اننگ کھیلی اور تین چھکے‘ چھ چوکے لگائے۔ ایس آر ٹیلر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 59 رنز سکور کیے جن میں چھ چوکے بھی شامل تھے۔ آسٹریلین باﺅلرز فیرل اور بیمز نے ایک‘ ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں ویسٹ انڈیز نے ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر کے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کے علیم ڈار اور انگلینڈ کے النگ ورتھ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔