Sunday, September 8, 2024

ورلڈ سکس سنوکر چیمپئن شپ  : پاکستانی پلیئرز سیمی فائنل مرحلے میں ہمت ہار گئے

ورلڈ سکس سنوکر چیمپئن شپ  : پاکستانی پلیئرز سیمی فائنل مرحلے میں ہمت ہار گئے
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز سیمی فائنل مرحلے  سے باہر ہوگئے فائنل مقابلہ آج  بھارت اور چین کے پلئیرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں جاری سنوکر کے میگا ایونٹ میں  اٹھارہ ممالک کے کیوسٹ نے شرکت کی  سیمی فائنل مرحلے میں پاکستان کے محمد آصف کو چین کے ین بینگ تاؤ نے شکست دی۔ چینی کیوسٹ  نے سیمی فائنل مرحلہ چار کے مقابلے میں پانچ فریمز سے جیتا اس سے پہلے ہونے والے سیمی فائنل میں  بھارت کے پنکج ایڈوانی نے پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست دی۔ دفاعی چیمپئن پنکج ایڈوانیچار کے مقابلے میں پانچ فریمز سے فتح حاصل کرکے فائنل میں پہنچے۔ فائنل مقابلہ آج  ین بینگ تاؤ اور پنکج ایڈوانی کے درمیان کھیلا جائے گا۔