Sunday, September 8, 2024

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ : امریکی مکسڈ ریلے ٹیم نے 400میٹر فری سٹائل میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ : امریکی مکسڈ ریلے ٹیم نے 400میٹر فری سٹائل میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
August 9, 2015
کازان (ویب ڈیسک) امریکی مکسڈ ریلے ٹیم نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے چار سو میٹر فری سٹائل میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ امریکی پیراک کیٹی لاڈیکی نے اپناہی ریکارڈ توڑ دیا۔ روسی شہر کازان میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز کے مقابلے جاری ہیں۔ امریکہ کی مکسڈ ریلے ٹیم نے چار سو میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلے میں نیا عالمی ریکارڈقائم کر دیا ہے۔ امریکی پیراک ٹیم نے مشترکہ طور پر تین منٹ تئیس اعشاریہ صفر پانچ سکینڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے کامیابی حاصل کی۔ دوسری طرف اٹھارہ سالہ پیراک کیٹی لاڈیکی نے آٹھ سو میٹر فری سٹائل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے آٹھ منٹ اور سات اعشاریہ تھری نائن سکینڈ میں فاصلہ طے کر کے پانچواں طلائی تمغہ حاصل کیا۔