Saturday, April 27, 2024

ورلڈ سرفنگ لیگ ، گیبریئل میڈینا نے آسٹریلوی حریف کیلی نین کو مات دی

ورلڈ سرفنگ لیگ ، گیبریئل میڈینا نے آسٹریلوی حریف کیلی نین کو مات دی
October 19, 2018
براسیلیا (92 نیوز) ورلڈ سرفنگ لیگ میں برازیل کے گیبریئل میڈینا نے آسٹریلوی حریف کیلی نین کو مات دے دی۔ پرتگال میں ورلڈ سرفنگ لیگ کے دلچسپ مقابلے میں سرفرز نے عمدہ پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا۔ خطرناک لہریں بھی سرفرز کی گرمجوشی کم نہ کر پائیں۔ سرفرز نے ٹائٹل جیتنے کے لیے سر ڈھر کی بازی لگائی۔ تیسرے راؤنڈ میں فرانس کے جیرمی فلورنس توازن برقرار نہ رکھ پائے اور بلند وبالا لہر کی زد میں آ گئے جس کا جاپان کے لگارشی نے خوب فائدہ اٹھایا اور کامیابی سمیٹ لی۔ برازیل کے گیبریئل میڈینا نے بھی شاندارکارکردگی دکھائی اور آسٹریلوی حریف کیلی نین کو دھول چٹائی۔