Sunday, September 8, 2024

ورلڈ ریڈ سنوکر چیمپئن شپ : تین پاکستانی کھلاڑیوں نے ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

ورلڈ ریڈ سنوکر چیمپئن شپ : تین پاکستانی کھلاڑیوں نے ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں جاری ورلڈ ریڈ سنوکرچیمپین شپ میں3پاکستانی کھلاڑیوں نے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ ناک آوٹ مرحلے کاآغازآج ہوگا۔ کراچی میں جاری ورلڈ ریڈ سنوکرچیمپین شپ میں گزشتہ روزسنسنی خیزمقابلے دیکھنے میں آئے۔ چیمپین شپ کے دوسرے روز ہونےوالے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شہرام چنگیزی نے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ شہرام نے خلیل کو چار صفرسے شکست دی جبکہ پاکستانی کھلاڑی محمدسجاد نے بھارتی حریف ورون کمار کو باآسانی چارصفر سے مات دیدی۔ خواتین کے ایونٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کاپلڑا بھاری رہا۔