Sunday, September 8, 2024

ورلڈ تھیٹر ڈے : پاکستان میں تھیٹر انڈسٹری تباہی کی جانب رواں دواں

ورلڈ تھیٹر ڈے : پاکستان میں تھیٹر انڈسٹری تباہی کی جانب رواں دواں
March 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ثقافت کے فروغ اور ابلاغ عامہ کے لیے تھیٹر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے دنیا بھر میں ہر سال ستائیس مارچ کو تھیٹر کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انیس سو اکسٹھ سے ہر سال ورلڈ تھیٹر ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد تھیٹر پر ہونے والے ڈرامے، ڈانس اور میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں نظریات، خیالات اور موضوعات کا تبادلہ کرنا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے تھیٹر کو بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کی ایک اہم وجہ حکومتوں کی طرف سے سرپرستی کا نہ ہونا ہے۔ پاکستان میں نان کمرشل بنیادوں پر ہونے والا متوازی تھیٹر اپنے منفرد موضوعات، ڈائریکشن، لائٹنگ اور پیشکش کے حوالے سے پڑھے لکھے اور باشعور شائقین کے لیے کشش رکھتا ہے۔ ملک میں ہونے والا کمرشل تھیٹر اپنی مادر پدر آزاد پالیسی کے باعث تنقید کی زد میں ہی رہتا ہے۔ اس قسم کے تھیٹر میں بے ہنگم اور اخلاق باختہ رقص کی آمیزش نے اسے اور متنازعہ بنا دیا ہے۔