Thursday, April 25, 2024

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
September 4, 2021 ویب ڈیسک

روم (92 نیو) کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ 

ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں پاکستان کے انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان الیکسی یاکوج کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں انعام بٹ نے حریف کو 3-0 سے شکست دی۔ چیمپئن انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں ناقبل شکست رہے۔

انعام بٹ کی جیت کے بعد ان کے گھر اور گوجرانوالہ شہر میں جشن کا سماں ہے، میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ انعام بٹ کے گھر مبارک باد دینے والوں کا راش لگ گیا۔

رستم پاکستان اور چیمپئن ورلڈ بیچ ریسلنگ انعام بٹ کے دوستوں رشتے داروں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

انعام بٹ کا کہنا ہے کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں انہو ں نے اسپورٹ کرنے پر حکومت اور ریسلنگ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

انعام بٹ کی جیت پر انکے والد کا کہنا تھا بیٹے کی کامیابی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے، انعام کے پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر فخر ہے۔

بیٹے کے چوتھی بار گولڈ میڈل جیتنے پرانعام کی والدہ اور اہلیہ دونوں ہی خوش دکھائی دیں۔

انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے، انہوں نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے سیمی فائنل میں رومانیہ کے پہلوان مہائی نیکو لائی کو تین صفر سے چاروں شانے چت کیا۔

کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے ہرایا۔