Friday, March 29, 2024

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری
December 9, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 20 کروڑ اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 10 کروڑ ڈالر فنڈز مختص کئے گئے۔ فنڈز سے آبپاشی کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا منصوبہ ہو گا۔ اس منصوبے سے تھر پارکر کے متصلہ علاقوں کے 7 لاکھ 50 ہزار افراد مستفید ہونگے۔ اس منصوبے کے تحت سندھ ایمرجنسی سروس قائم کی جائے گی۔