Tuesday, April 16, 2024

ورلڈ بینک کا پنجاب کے واٹر سسٹم کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے پیکیج کا اعلان

ورلڈ بینک کا پنجاب کے واٹر سسٹم کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے پیکیج کا اعلان
June 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) ورلڈ بینک نے پنجاب کے واٹر سسٹم کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

پیکیج کے تحت دیہی پنجاب میں پانی کے ذخائر، سینی ٹیشن سروسز کی بہتری کے منصوبے لگائے جائیں گی۔ پانی ذخیرہ کرنے اور واٹر سپلائی کے یہ منصوبے غریب ترین دیہات میں لگائے جائیں گے، جن میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

منصوبے ایسے دیہات میں لگائے جائیں گے جہاں پانی پینے کے قابل نہیں۔ ان علاقوں میں آلودہ پانی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیئے نیا سپلائی سسٹم لگایا جائے گا۔ پنجاب میں بیماریوں اور بچوں کی سٹنٹنگ کے تدارک کے لیے یہ سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔

ماحول صاف رکھنے اور سیلابی آفات سے بچانے کے لیئے بھی اس منصوبہ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ پنجاب کے متاثرہ دیہات میں جانوروں کے فضلات کو ٹھکانے لگانے کی ٹیکنالوجی بھی منصوبے کا حصہ ہو گی۔

16 اضلاع کے 2000 دیہات کے لیئے اس منصوبے سے 50 فیصد فائدہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کو ہو گا۔ منصوبے سے 60 لاکھ لوگوں کو فضلاتی غلاظت اور آلودہ پانی سے نجات ملے گی۔