Thursday, April 25, 2024

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ورلڈ بینک کی جانب سے توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کے دو منصوبوں کیلئے پاکستان کو اسی کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ورلڈ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکی جانے والی فنانسنگ میں سے 40 کروڑ ڈالر پاکستان پروگرامنگ فار ایفورڈ ایبل اینڈ کلین انرجی کیلئے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 40 کروڑ ڈالر کی دوسری فنانسنگ ہیومن انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمیشن منصوبے کے لیے منظور کئے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاورسیکٹر ریفارمز انتہائی اہم ہیں اس سے انرجی مکس کی صورتحال بہترہوگی۔ 40 کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ملک میں صحت اور ایجوکیشن سروسزمیں بہتری آئے گی۔