Friday, April 26, 2024

ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‏

ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‏
April 7, 2019

کراچی ( 92 نیوز) ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی  ۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد تک محدود رہے گی ۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2020 میں پاکستان کی شرح نمو مزید کم ہوکر دو اعشاریہ سات فیصد تک گرسکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بحران سے نکلنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرنا ہوں گی ۔