Saturday, April 20, 2024

ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت گورنر ہاؤس میں باکسنگ کے مقابلے ہوں گے

ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت گورنر ہاؤس میں باکسنگ کے مقابلے ہوں گے
December 17, 2020

لاہور (92 نیوز) ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت گورنر ہاؤس میں باکسنگ کے مقابلے ہوں گے جن میں آٹھ کیٹیگریز کے مختلف ویٹ کے کھلاڑی مدمقابل ہوں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کہا کہ مقابلوں میں چھ ممالک کے باکسرز شرکت کریں گے۔

گورنرپنجاب چودھری سرورنے باکسرعامرخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کاوش سے ملک میں اسپورٹس کو فروغ ملے۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت گورنر ہاؤس میں باکسنگ کے مقابلے ہوں گے جن میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا کہ آٹھ کیٹیگریز کے مختلف ویٹس کے کھلاڑی مدمقابل ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کا ہیند ٹو ہینڈ تعارف کروایا گیا۔