Thursday, April 18, 2024

ورلڈ اکنامک فورم کی قومی احتساب بیورو کے کام کی تعریف

ورلڈ اکنامک فورم کی قومی احتساب بیورو کے کام کی تعریف
October 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ورلڈ اکنامک فورم کی قومی احتساب بیورو کے کام کی تعریف کردی۔ گذشتہ ایک سال میں ادارے مضبوط ہوئے۔ اداروں کی مضبوطی میں پاکستان عالمی رینکنگ میں 107 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ مشعل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر نے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کر دی۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق نیب کرپشن کے خلاف آگاہی مہم چلا کر اچھا کام کر رہا ہے۔ نیب کی کارکردگی گذشتہ برس کے مقابلے میں بہتر رہی۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو نے ورلڈ اکنامک فورم اور مشعل پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف آگاہی، کرپشن کی روک تھام اور کرپشن کے خلاف کارروائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ قومی احتساب بیورو پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ مشعل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کا کہنا ہے گذشتہ ایک برس میں ادارے مضبوط ہوئے۔ اداروں کی مضبوطی میں پاکستان عالمی رینکنگ میں 107 نمبر پر آ گیا ہے۔