Wednesday, April 24, 2024

ورلڈ اکنامک فورم نےپاکستان کو چیمپئن فار نیچر قرار دے دیا

ورلڈ اکنامک فورم نےپاکستان کو چیمپئن فار نیچر قرار دے دیا
September 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف،ورلڈ اکنامک فورم نےبڑے عالمی اعزاز سے نواز دیا ، چیمپئن فار نیچر قرار دےدیا ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دےدی۔

ماحولیات کے تحفظ کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی عالمی دنیا معترف  ، ماحول دوست پالیسوں کی بدولت عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو بڑے عالمی اعزاز چیمپئن فار نیچر قرار دیدیا ۔ اعزاز لینے کیلئے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات کو مراسلہ  ارسال کر دیا ،  ملک امین اسلم کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دیدی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ملک امین اسلیم کہتے ہیں کہ کلین گرین پاکستان اور وزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو یہ عالمی اعزاز ملا ، پاکستان کے اصل "چیمپئن  فار نیچر" وزیر اعظم خود عمران خان ہیں، جن کے ماحول دوست ویژن نے دنیا بھر میں موسمیاتی خطرات کم کردئیے ۔

پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا کی وباء کے دوران  ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا  ، کووڈ 19 کی وباء میں حکومت پاکستان نے درخت لگانے کیلئے  ہزاروں ملازمتیں دیں جبکہ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے ،پلاسٹ بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔