Sunday, September 8, 2024

ورلڈ الیون کیخلاف دلچسپ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ورلڈ الیون کیخلاف دلچسپ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
August 25, 2017

لاہور (92 نیوز) ورلڈ الیون کیخلاف دلچسپ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،چیمپئنرٹرافی کے ہیرو سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔۔۔کامران اکمل،وہاب ریاض،محمد حفیظ اور سہیل تنویر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ۔

ورلڈ الیون کیخلاف دلچسپ مقابلوں کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد گرین شرٹس کی کمان سنبھالیں گے

احمدشہزاد،فخرزمان،شعیب ملک،بابراعظم اورعمادوسیم  بھی  ٹیم میں شامل ہو گئے۔  

محمدعامر،فہیم اشرف،حسن علی،رومان رئیس اورمحمدنواز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔  

عثمان شنواری،شاداب خان،عمرامین،عامریامین اورسہیل خان نے بھی ٹیم میں جگہ بنالی۔

محمد حفیظ ،کامران اکمل ، سہیل تنویر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا۔

پاکستان اورورلڈالیون کےدرمیان پہلاٹی ٹوینٹی میچ12ستمبرکوکھیلاجائےگا۔