Sunday, September 8, 2024

ورلڈ الیون کیخلاف آزادی سیریز کے لوگوکی تقریب رونمائی

ورلڈ الیون کیخلاف آزادی سیریز کے لوگوکی تقریب رونمائی
September 7, 2017

لاہور (92 نیوز) ورلڈ الیون کیخلاف آزادی سیریز کے لوگوکی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کہتے ہیں پی ایس ایل فائنل سے 5دن پہلے ہی ٹکٹیں بک گئی تھیں۔ ہمیں سب کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

پی سی بی میں آزادی کپ کے لوگو کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کو مثبت پہلو دکھانا ہے۔ اس ایونٹ کی کامیابی سے مستقبل میں ملک میں مزید کرکٹ آئے گی۔ آزادی کپ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹکٹس کے معاملے میں کسی سے زیادتی نہیں کررہے۔ مسائل ضرور ہیں لیکن ٹکٹس لینے والوں کی تعداد اور جوش بہت زیادہ ہے۔ ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ آزادی کپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہو گا تو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔آزادی کپ کے میچز کراچی میں کرانے کے لیے بہت کوشش کی لیکن تھوڑی جدوجہد کے بعد انٹرنیشنل ٹیمیں کراچی آئیں گی۔