Sunday, September 8, 2024

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لمبے سفر کی ابتدا ہے، جائلز کلارک

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لمبے سفر کی ابتدا ہے، جائلز کلارک
September 11, 2017

لاہور (92 نیوز) ڈائریکٹر آئی سی سی جائلز کلارک نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈالیون کی آمد ملکی تاریخ کا بہت بڑادن ہے۔

لاہورمیں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ نیوزکانفرنس میں جائلز کلارک نے کہابہترین سکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان کے بہت شکرگزار ہیں۔ آج کا دن ایک طویل سفرکے بعد آیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا آج پاکستان کرکٹ کے لئے بہت بڑا دن ہے۔ جائلز کلارک نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈین بورڈ کے سربراہ آخری میچ دیکھنے کے لئے لاہور آئیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور کچھ اور بورڈز کے لوگ بھی سیریز دیکھنے آئیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا دنیا کو پاکستان کرکٹ سے امن کا پیغام جائے گا۔

ورلڈ الیون بارہ، تیرہ اور پندرہ ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گی۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاوراور کپتان فاف ڈوپلیسی  نے کہا ورلڈ الیوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑی نمائندگی کررہے ہیں۔