Saturday, April 27, 2024

ورلڈ الیون نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا

ورلڈ الیون نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا
January 20, 2018

کراچی (92 نیوز) ہالينڈ ، اسپن ، نيوزی لينڈ اور ارجنٹائن کے کھلاڑيوں پر مشتمل ورلڈ اليون نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
روشنيوں کے شہر کراچی ميں دس سال بعد غير ملکی اسٹار کی چمک دھمک نظر آئی۔ ورلڈ اليون اور پاکستان کے درميان ميچ سے قبل رنگا رنگ تقريب بھی منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے کھلاڑیوں کا تعارف ہوا۔ دونوں شخصیات نے ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ پھر گراونڈ میں دونوں ٹیموں نے بھر پور ايکشن دکھايا۔ ميچ سنسنی خيز رہا۔ دونوں جانب سےدلکش اسٹک ورک کا مظاہرہ ہوا۔
پہلے کواٹر ميں پاکستان نے گول کیا جبکہ دوسرا کواٹر خالی گيا۔
تیسرے اور چوتھےکواٹر میں ورلڈ الیون نے ایک کے بعد ایک پانچ گول کر کے مقابلہ جیت لیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کپتان نے پاکستان محفوظ ملک قرار دیا جبکہ پاکستانی کپتان نے اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کی۔
دونوں ٹیمیں اتوار کو لاہور میں مد مقابل ہونگی۔