Friday, March 29, 2024

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد محمد آصف وطن پہنچ گئے

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد محمد آصف وطن پہنچ گئے
November 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ورلڈ اسنوکر چیمپئن جیتنے کے بعد پاکستانی اسنوکر چیمپئن محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے ، وطن واپسی پر محمد آصف کا والہانہ استقبال کیا گیا، عالمی چیمپئن  نے جیت کو کشمیری بھائیوں کے نام کردیا۔ سبز ہلالی پرچم اونچا کر دکھایا  ، اسنوکر کے ہیرو محمد آصف دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے  ، کراچی آمد پر پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے عہدیداروں نے استقبال کیا ۔ پاکستان کو اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنانے والے محمد آصف کے اہلخانہ بھی خوشی سے نہال تھے  ، فتح کا سہرا سجانے پرقومی ہیرو نے کامیابی کو پوری قوم کی جیت قرار دیا  ، محمد آصف نے بھارتی فوج کی دہشتگردی سے متاثرہ کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھا، اور اپنی جیت مظلوم کشمیریوں کے نام کردی ۔ محمد آصف نے عوام کی محبت پر شکریہ ادا کیا لیکن حکومت سے حوصلہ افزائی نہ ملنے کا شکوہ بھی کردیا  ۔ محمد آصف نے ترکی میں کھیلی گئی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں فلپائن کے جیفری روڈا کو شکست دیکر فتح سمیٹی تھی  ، اس سے قبل 2012 میں بھی محمد آصف عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ۔