Friday, March 29, 2024

ورسٹائل اداکارہ نیرسلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے

ورسٹائل اداکارہ نیرسلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے
October 27, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی ور سٹائل اور ہر دل عزیز فنکارہ نیرسلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیر سلطانہ کا اصل نام طیبہ تھا۔ 1938ءمیں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہونے والی فنکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز نازلی کے نام سے فلم ”قاتل“ سے کیا۔ اپنی دوسری فلم ”انتخاب“ کے بعد انہوں نے اپنا نام نیرسلطانہ رکھ لیا اور وفات تک فلمی دنیا میں اسی نام کے ساتھ کام کرتی رہیں۔ نیر سلطانہ نے ایک ہی قسم کے روایتی کرداروں کے بجائے مختلف کرداروں کو پرفارم کیا اور اپنی ہر فلم میں منفرد اور جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں 225 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی شاہکار فلموں میں ”آدمی، سات لاکھ، سہیلی، آنسو، بہشت، پہچان، اولاد اور ایک گناہ اور سہی“ شامل ہیں۔ نیر سلطانہ نے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی اداکار درپن سے شادی کرلی تھی جو پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ کی ایک کامیاب شادی ثابت ہوئی۔ نیرسلطانہ ایک ادکارہ نہیں ایک دور کا نام ہے۔ ایک ایسا دور جس پر لولی وڈ ہمیشہ نازاں رہے گا۔