Friday, April 19, 2024

ورسٹائل اداکار اختر حسین عرف البیلا کو بچھڑے سترہ برس بیت گئے

ورسٹائل اداکار اختر حسین عرف البیلا کو بچھڑے سترہ برس بیت گئے
July 17, 2021

لاہور (92 نیوز) ورسٹائل اداکار اختر حسین عرف البیلا کو بچھڑے سترہ برس بیت گئے۔ البیلا نے اسٹیج ، ٹی وی اور فلم میں اداکاری کی جوہر دکھائے۔

تھیڑ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ شہنشاہ ظرافت اختر حسین عرف البیلا اپنے جداگانہ انداز کے باعث آج بھی تھیٹر سے پیار کرنیوالوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ البیلا برجستہ جملے اور منفرد اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہوئے۔

البیلا کا مخصوص اندازِ تکلم اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی کے ذریعے مزاح تخلیق کرنے کا وصف کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ البیلا اور امان اللہ نے پنجاب کے روایتی مزاحیہ تھیٹر کو باقاعدہ انڈسٹری میں تبدیل کر دیا۔

اختر حسین البیلا کے صاحبزادے ہنی البیلا کہتے ہیں حاجی البیلا کے ادا کیے گئے کردار آج بھی مداحوں کے لیے یاد گار ہیں۔ حاجی البیلا نے تین سو سے زیادہ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا۔ 17 جولائی 2004 کو حاجی البیلا اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔