Friday, April 19, 2024

ورزش نہ کرنے والے نوجوانوں کو دل کی بیماریوں جیسے عارضوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رپورٹ

ورزش نہ کرنے والے نوجوانوں کو دل کی بیماریوں جیسے عارضوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رپورٹ
November 22, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نئی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ورزش نہ کرنے والے نوجوانوں کو موٹاپے اور دل کی بیماریوں جیسے عارضوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تحقیق کے مطابق ورزش نہ کرنے والے نوجوان اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ اس تحقیقاتی رپورٹ میں ایک سو چھیالس ممالک کے سولہ لاکھ بچوں کا ڈیٹا لیا گیا ہے جو کہ اسکول جاتے ہیں اور ان کی عمریں گیارہ سے سترہ سال تک کے درمیان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسی فیصد نوجوان دن میں ایک گھنٹہ بھی ورزش نہیں کرتے ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق دن میں کم سے کم ایک گھنٹہ ورزش کرنا ذہنی اور جسمانی تندرستگی کے لیے نہایت ضروری ہے۔