Thursday, March 28, 2024

وردون : انجیلا مرکل اور فرانسواولاندے کی پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریبات میں شرکت

وردون : انجیلا مرکل اور فرانسواولاندے کی پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریبات میں شرکت
May 30, 2016
وردون(ویب ڈیسک)جرمن چانسلرانجیلامرکل اورفرانسیسی صدرفرانسواولاندنے پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کی اس موقع پر انجیلامرکل نے کہا کہ وردون نہ صرف مظالم کی علامت ہے بلکہ جرمنی اورفرانس کے درمیان امن کی بھی  دلیل ہے۔ تفصیلات کےمطابق پہلی جنگ عظیم کے سوبرس مکمل ہونے پر وردون میں یادگاری تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں جرمن چانسلراورفرانسیسی  صدرفرانسواولاندشریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں  نے  وردون  میں موجود فوجیوں کے قبرستان کا دورہ کیااور مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائےتقریب میں چارہزارکے قریب جرمن اورفرانسیسی بچوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر مرکل کا کہنا تھا کہ وردون نہ صرف  مظالم کی علامت ہے بلکہ یہ  فرانس اور جرمنی کے درمیان امن کی بھی دلیل ہے۔ فرانسیسی صدرفرانسواولاند نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپ کومشترکہ گھرقراردیااور اسےزیادہ محفوظ بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔ واضح رہے کہ وردون کے مقام پردس ماہ تک جنگ جاری  رہنے والی جنگ میں ہزاروں فوجی مارے گئے تھے۔