Friday, April 26, 2024

ورجینیا:اداکارہ ریماخان نے بیٹے کوجنم دیا

ورجینیا:اداکارہ ریماخان نے بیٹے کوجنم دیا
March 23, 2015
ورجینیا (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ریما خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب سمیت خاندان کے تمام افراد بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے مقامی ہسپتال میں اداکارہ ریماخان نے بیٹے کوجنم دیا ہے۔ ڈاکٹرزکے مطابق ماں بیٹا دونوں صحت مند ہیں جبکہ اداکارہ کو جلد گھرمنتقل کر دیا جائے گا۔ بیٹے کی پیدائش پرریما کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب سمیت خاندان کے تمام افرادبہت خوش ہیں۔ بیٹے کی پیدائش پر اداکارہ نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گی