Thursday, April 25, 2024

ورجینیا میں ہائی وے پر 63 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ‏

ورجینیا میں ہائی وے پر 63 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ‏
December 23, 2019
ورجینیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست ورجینیا  میں ہائی وے پر  63 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ، حوفناک حادثے میں 51 افراد زخمی ہوگئے ۔ ورجینیا پولیس کے مطابق  سخت سردی کے باعث سڑک پر جمی برف کی تہہ کے سبب حادثہ پیش آیا ، حادثے کے بعد ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس اور امدادی کارکن گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے اور ہائی وے کو کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔