Thursday, April 25, 2024

ورجینیا میں پتنگ بازی کا تہوار منایا جا رہا ہے

ورجینیا میں پتنگ بازی کا تہوار منایا جا رہا ہے
May 9, 2018
ورجینیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کی ساحلی پٹی پر 14ویں سالانہ پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میلے میں شرکت کیلئے امریکا کی مختلف ریاستوں سے پتنگ بازی کے شوقین افراد ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں وہاں پہنچے اور میلے کا بھرپور لطف اْٹھایا۔ اٹلانٹک کوسٹ نامی اس 2روزہ میلے کے دوران مختلف کارٹون اور فلمی کرداروں سمیت دلکش و دیدہ زیب اشکال کی کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں۔