Saturday, April 27, 2024

ورجینیا میں اسلحہ  رکھنے کے حامی افراد کی حکومت مخالف ریلی

ورجینیا میں اسلحہ  رکھنے کے حامی افراد کی حکومت مخالف ریلی
January 21, 2020
ورجینیا ( 92 نیوز ) امریکی ریاست ورجینیا میں گنز رکھنے کے حامی ہزاروں مسلح افراد نے حکومت کے خلاف ریلی میں شرکت کی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد نے ورجینیا کیپٹل بلڈنگ سے ملحقہ  گلیوں کو بھر دیا ،  احتجاج کا مقصد ریاست کی نئی ڈیمو کریٹک حکومت کی جانب سے گن کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کو روکنا تھا۔ ریلی میں موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ ورجینیا حکومت ان کے اسلحہ رکھنے کے حق کو ختم کر رہی ہے جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین میں بہت سوں نے کیموفلاج لباس زیب تن کر رکھے تھے ۔ جب کہ بعض نے صدر ٹرمپ کے حق میں پلے کارڈرز بھی اٹھا رکھے تھے جو گن کنٹرول کے بہت بڑے مخالف ہیں۔