Tuesday, April 23, 2024

ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف تاجرسڑکوں پرنکل آئے،شہرشہراحتجاج،نعرےبازی

ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف تاجرسڑکوں پرنکل آئے،شہرشہراحتجاج،نعرےبازی
July 7, 2015
لاہور(92نیوز)ودہولڈنگ ٹیکس نامنظور کے نعرے لگاتے دیگر شہروں میں بھی تاجرسڑکوں پرآگئے مارکیٹیں بند رکھیں اورشدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق تاجروں نے ملک کے کئی شہروں میں بینکوں سے رقم نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجاً مارکیٹیں اور کاروباربند رکھا۔ پنجاب کے  صنعتی شہر فیصل آباد میں  شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی انجمن تاجران کی اپیل پرچوک گھنٹہ گھر کے اطراف آٹھوں بازارسمیت تمام چھوٹی  اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں،دوسری طرف ڈرائی پورٹ کی تین ماہ سے بندش پربھی ایکسپوٹرز اور ڈرائی پورٹ پر کام کرنے والے مزدوروں نےاحتجاج کیا۔ گوجرانوالہ میٹل اسکریپ ایسوسی ایشن نےجی ٹی روڈ پر ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کی۔ ملتان اورحیدرآباد میں بھی تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اور حکومت سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کے دوران بعض شہروں میں تاجر برادری تقسیم بھی دکھائی دی تاہم زیادہ ترشہروں میں مارکیٹیں بند رہیں،سرگودھا کی تاجر برادری بدھ کواحتجاج کرے گی۔