Sunday, September 8, 2024

ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آل پاکستان تاجراتحاد نے 2ستمبر کو ہڑتال اور شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا

ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آل پاکستان تاجراتحاد نے 2ستمبر کو ہڑتال اور شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تاجروں نے اختلافات بھلا کر حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ سنا دیا۔ آل پاکستان تاجر اتحاد نے دو ستمبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور شٹر ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے فیصلے پردھڑے بندی کا شکار تاجر برادری نے تاجر اتحاد کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔ آل پاکستان تاجر اتحاد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دو ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تاجر برادری چار ستمبر کو بینکاری لین دین کا بائیکاٹ کرے گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا تو نو ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاون کی جائے گی جب کہ عید کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے اور سات اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تاجروں نے ایف بی آر کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے لیے 31 اگست تک مہلت دی تھی مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس پر تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت بینکاری لین دین پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے، جب تک یہ ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا تب تک حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ملکی معیشت کو اور بینکاری صنعت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے کم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ گذشتہ  دو ماہ کے دوران  بنکوں میں پیسے جمع کروانے کے رجحان میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ،،اور بنکوں کے ڈیپازٹس میں 200ارب کی کمی ہوئی ہے۔