Friday, April 19, 2024

ود ہولڈنگ ٹیکس کی مکمل واپسی تک احتجاج جاری رہے گا : تاجروں کااعلان

ود ہولڈنگ ٹیکس کی مکمل واپسی تک احتجاج جاری رہے گا : تاجروں کااعلان
July 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت اور تاجروں کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس کا تنازعہ مکمل  طور پر حل نہیں ہوسکا،تاجروں نے ٹیکس مکمل طور پر واپس لینے کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نئے بجٹ میں وفاقی حکومت نے بینکوں کی رقوم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا جس کی شرح صفر اعشاریہ صفر چھے فیصد مقرر کی گئی تھی  پارلیمنٹ سے یہ بل منظور ہونے کے بعد تاجروں نے اسے ماننے سے انکار کردیا ، سڑکوں پر نکل آئے، ایک روز ہڑتال بھی کی جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑا۔ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان اس معاملے پر دو روزہ تفصیلی مذاکرات ہوئے جس کے بعداس نئے ٹیکس کی شرح صفر اعشایہ صفر چھے فیصد سے کم کرکے صفر اعشایہ صفر تین فیصد کردی گئی۔ تاہم تاجروں کی اکثریت نے اس فیصلے کے تسلیم نہیں کیا، تاجروں نے اعلان کیا کہ یہ ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر واپس لیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا اور دوبارہ ہڑتال پر جاسکتے ہیں،لہذا اس مسئلے پر تنازعات برقرار ہیں۔