Friday, March 29, 2024

وخی کلچر اور زبان کی ترویج کیلئے ثقافتی میلے کا اہتمام ‏

وخی کلچر اور زبان کی ترویج کیلئے ثقافتی میلے کا اہتمام ‏
February 24, 2020
گلگت ( 92 نیوز)  وخی  زبان کی ترویج اور نوجوان نسل کو وخی ثقافت سے روشناس کرنے کے لیے وخی تاجک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلگت میں ایک روزہ ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا، وخی زبان کے شعراء  گلوکاروں نے اپنے خوبصورت کلام پیش کیے , کلچرل میوزک نے محفل کو گرما دی۔ مقامی گلوکار کے گانے پر نوجوان جھوم اٹھے، رقص کرکے رنگ جمایا۔ خنجر ڈانس کرنے والا سب کی توجہ کا مرکز رہا ، فنکاروں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور میلے میں شریک خواتین بچے بزرگوں نے انھیں خوب داد دی۔ وخی زبان پاکستان کے علاوہ چین ،افغانستان اور تاجکستان میں بھی بولی جاتی ہے جو ہمسایہ ممالک میں دوستی امن اور بھائی چارے کے قیام میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔